سورة الإسراء - آیت 86

وَلَئِن شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور بلاشبہ اگر ہم چاہیں تو یقیناً وحی واپس لے جائیں جو ہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے پھر آپ اپنے لیے اس کے متعلق ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہیں پائیں گے۔“ (٨٦) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(55) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر قرآن کریم جیسی عظیم ترین نعمت کا احسان جتا رہا ہے جو مؤمنوں کے ہر درد کا درماں اور مجسم رحمت ہے، اگر وہ چاہتا تو اسے آپ کے سینے اور صفحہ قرطاس سے مٹا دیتا اور ایک آیت بھی باقی نہ رہتی اور کوئی ہستی ایسی نہ ہوتی جو اللہ تعالیٰ کو اس سے روک سکتی ہے، لیکن اس کا یہ فضل و کرم ہے کہ اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ وہ قرب قیامت تک اس کی حفاظت فرمائے گا اور آپ کی نبوت کی صداقت پر دلیل و حجت بنا کر اسے باقی رکھے گا۔