سورة الإسراء - آیت 76
وَإِن كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا ۖ وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَافَكَ إِلَّا قَلِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور یقیناً وہ قریب تھے کہ آپ کو اس سر زمین سے پھسلادیں، تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور اس وقت وہ آپ کے بعد نہ ٹھہرسکتے مگر بہت کم۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(46) نبی کریم (ﷺ) کو ان کی دعوت توحید سے روکنے کی جب تمام شیطانی چالیں ناکام ہوگئیں تو کافروں نے آپ کو پریشان کرنا شروع کردیا، تاکہ آپ تنگ آکر مکہ سے باہر چلے جائیں، اسی کی طرف اس آیت کریمہ میں اشارہ ہے کہ اگر مشرکین آپ کو نکال دیتے تو آپ کے بعد وہ لوگ کچھ ہی دن زمین پر زندہ رہتے،