سورة الإسراء - آیت 14
اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”حکم ہوگا اپنا اعمال نامہ پڑھیے آج تو خوداپنا احتساب کرنے کے لیے کافی ہے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اس سے کہا جائے گا کہ اپنا نامہ اعمال پڑھو جس میں تمہارے چھوٹے بڑے تمام اعمال درج ہیں، اور آج تم خود ہی اپنے اعمال کا حساب لگاؤ گے اور گواہ بنو گے کہ تم نے ان کا ارتکاب کیا تھا۔