سورة الإسراء - آیت 10
وَأَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ بعث بعد الموت اور آخرت میں جزا و سزا پر ایمان نہیں رکتھے، انہیں اس بات کی خبر دیتا ہے کہ اللہ نے ان کے لیے آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔