سورة النحل - آیت 55

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تا کہ ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس کی ناشکری کریں۔ سو فائدہ اٹھا لو، پس عنقریب تم جان لو گے۔“ (٥٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس طرح وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کر بیٹھتے ہیں اور کفر و عناد میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے دھمکی دی ہے اور کہا کہ کچھ دنوں کے لیے مزے اڑا لو، عنقریب قیامت کے دن تمہیں اپنے انجام اور ٹھکانے کا پتہ چل جائے گا۔