سورة النحل - آیت 19
وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔“ (١٩) ”
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(12) اس سورت میں اللہ کی قدرت، اس کے علم وحکمت اور اس کی نعمتوں کے مظاہر کی آخری کڑی یہ آیت کریمہ ہے کہ وہ ان کی تمام ظاہر اور پوشیدہ باتوں اور ان کی حاجتوں اور ضرورتوں کو جانتا ہے، اس لیے انہیں اسی کے سامنے سر جھکانا چاہیے، اور اسی کی عبادت کرنی چاہیے تاکہ وہ ان کی ضرورتوں کو پوری کرتا رہے اور اس کی نعمتوں کا تسلسل باقی رہے، نیز چونکہ سیاق کلام مشرکین مکہ سے متعلق ہے اس لیے اس آیت میں انہیں دھمکی بھی دی گئی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) کے خلاف ان کی سازشیں اللہ سے مخفی نہیں ہیں، کسی دن یہ سازشیں خود انہی کے گلے کا پھندا بن جائیں گے۔