سورة النحل - آیت 16

وَعَلَامَاتٍ ۚ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”اور علامتیں بنائیں اور ستاروں کے ساتھ تاکہ راستہ معلوم کریں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور بحر و بر میں رات کی تاریکی میں ستاروں کی مدد سے لوگ صحیح سمت میں چلتے رہتے ہیں، کشتیوں اور جہازوں کی رہنمائی کے لیے اب جن آلات کا استعمال ہوتا ہے ان کی بناوٹ میں ستاروں کی روشنی سے ہی مدد لی جاتی ہے۔