سورة الحجر - آیت 97

وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور بلاشبہ ہم جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں یقیناً آپ کا سینہ اس سے تنگ ہوتا ہے۔“ (٩٧) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(42) اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی ہے کہ کفار قریش کی استہزا آمیز باتوں سے آپ کو جو تکلیف پہنچتی ہے اس کی اللہ کو خبر ہے، انسانی فطرت کا یہی تقاضا ہے، لیکن آپ صبر سے کام لیں اور تسبیح و تحمید میں مشغول رہیں اور نماز پڑھا کریں، تو آپ کا غلم ہلکا ہوجائے گا اور ذہنی اذیت کم ہوجائے گی، اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ آیت (45) میں فرمایا ہے : کہ آپ صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ سے مدد مانگیں۔ اور سورۃ الرعد آیت (28) میں فرمایا ہے : کہ آگاہ رہو ! اللہ کی یاد سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔