سورة الحجر - آیت 86

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”بے شک آپ کا رب کمال درجے کا پیدا کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(34) اوپر قیامت کے برپا ہونے کی جو بات کی گئی ہے اسی کی مزید تاکید کے طور پر کہا جارہا ہے کہ رب العالمین ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، کوئی شے اسے عاجز نہیں کرسکتی ہے، وہ ان تمام اجسام کی خبر رکھتا ہے جو مر کر اور مٹی میں گل سڑ کر ختم ہوگئے ہیں۔ سورۃ یسین آیت (81) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : İأَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُĬ کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وہ ان جیسوں کے پیدا کرنے پر قادر نہیں ہے، بیشک قادر ہے اور وہی بہت بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔