سورة البقرة - آیت 181

فَمَن بَدَّلَهُ بَعْدَمَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شخص اسے سننے کے بعد بدل دے اس کا گناہ بدلنے والوں پر ہی ہوگا۔ بے شک اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

260: اگر کوئی شخص وصیت کو بدل دیتا ہے، تو اس کا گناہ اس کے سر ہوگا، وصیت کرنے والے کا اجر اللہ کے نزدیک ثابت ہوگیا۔