سورة الحجر - آیت 65

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”پس آپ اپنے گھر والوں کو رات کے کسی حصے میں لے کر نکل جائیں اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے اور پس جہاں تمہیں حکم دیا جاتا ہے چلے جاؤ۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(27) آپ رات کے آخری پہر میں اپنے مسلمان ساتھیوں کو لے کر یہاں سے نکل جایئے، اور آپ ان کے پیچھے رہیے، تاکہ انہیں تیز چلنے پر ابھارتے رہئے، اور خیال رکھیے کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے اور نہ کوئی پیچھے مڑ کر دیکھے، اور شام کے اس علاقے میں چلے جایئے جہاں جانے کا آپ لوگوں کو حکم دیا گیا ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ وہ لوگ مصر چلے گئے، ایک تیسرا قول ہے کہ الخلیل شہر کی طرف چلے گئے اور کسی نے کہا ہے کہ قوم لوط کی ایک دوسری بستی کی طرف چلے گئے۔