سورة الحجر - آیت 54

قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَىٰ أَن مَّسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا کیا تم مجھے خوشخبری دیتے ہو جب کہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے تم مجھے کس بات کی خوشخبری دیتے ہو ؟“ (٥٤) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ مجھے تم بڑھاپے کے باوجود ایسی خوشخبری دے رہے ہو یہ کیسی عجیب بات ہے؟ اور کیسی انہونی خوشخبری دے رہے ہو؟