إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
” یقیناً ہم ہی نے قرآن نازل کیا ہے اور ہم اس کی ہر صورت حفاظت کرنے والے ہیں۔“
(7) اس آیت کریمہ میں اس طرف اشارہ ہے کہ اگر کفار مکہ نے اس قرآن کا انکار کردیا ہے تو کیا ہوتا ہے اس کے خلاف ان کی کوئی سازش کارگر نہ ہوگی، کیونکہ وہ اللہ کا کلام ہے، اسی نے اسے اپنے رسول پر اتارا ہے اور وہی اس کی حفاظت کرتا رہے گا، اس میں نبی کریم (ﷺ) کے لیے تسلی کا سامان بھی ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے، کہ اس مشعل ہدایت کو کوئی بجھا نہ سکے گا، اس کا نور عالمتاب قیامت تک انسانوں کو راہ دکھاتا رہے گا، آندھیاں چلیں گی، طوفان اٹھیں گے، بڑی بڑی سازشیں ہوں گی، لیکن جب تک قیامت نہیں آجاتی، یہ قرآن بغیر کسی ادنی تغیر و تحریف کے باقی رہے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت میں دوسرا جملہ İوَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَĬ دلالت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سا قرآن کی قیامت تک حفاظت کرتا رہے گا۔