سورة الحجر - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” الر۔ یہ کتاب اور واضح قرآن کی آیات ہیں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) الر، یہ حروف مقطعات ہیں ان کا معنی اللہ ہی جانتا ہے، İتِلْكَĬ سے اشارہ اس سورت کی آیت یا پورے قرآن کی آیتوں کی طرف ہے اور کتاب سے مراد یا تو قرآن کریم ہے یا عام آسمانی کتابیں جن میں قرآن بھی داخل ہے۔