سورة ابراھیم - آیت 51
لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”تا کہ اللہ ہر کسی کو اس کا بدلہ دے جو اس نے کمایا۔ بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(39) قیامت کے دن اہل جرائم کے ساتھ جو کچھ ہوگا اس لیے ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ چکائے۔