سورة ابراھیم - آیت 48

يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ ۖ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جس دن اس زمین کو دوسری زمین کے ساتھ بدل دیا جائے گا اور آسمان بھی بدل دیا جائے گا اور لوگ اللہ کے سامنے پیش ہوں گے، جو اکیلا اور بڑا زبر دست ہے۔“ (٤٨) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(36) آیت (44) میں قیامت کے دن کا ذکر آیا ہے، اسی کا یہاں دوبارہ ذکر ہورہا ہے کہ اس دن زمین و آسمان کا نقشہ ہی بدلا ہوگا، پہاڑروئی کے گالے کے مانند اڑ رہا ہوگا، سمندر کا پانی پھوٹ پڑے گا اور زمین ہموار ہوجائے گی، آسمان کے ستارے بکھر جائیں گے اور شمس و قمر بے نور ہوجائیں گے، اور لوگ اپنی قبروں سے نکل کر اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے کے لیے دوڑ رہے ہوں گے تاکہ وہ انہیں ان کے اعمال کا بدلہ چکائے۔