سورة ابراھیم - آیت 15
وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سر کش، سخت عناد رکھنے والے نامراد ہوئے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13) انبیاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ ! ہمیں ہمارے دشمنوں پر غلبہ نصیب فرمایا ہمارے اور ان کے درمیان آخری فیصلہ کردے، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد فرمائی اور انہیں ان کے دشمنوں پر غالب کردیا، اور سرکش و نافرمان کو منہ کی کھانی پڑی،