سورة یوسف - آیت 91

قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! بے شک اللہ نے آپ کو ہم پر برتری دی ہے اور بلا شبہ ہم واقعی خطاکار تھے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(78) بھائیوں نے یوسف (علیہ السلام) کے مقام و مرتبہ اور ماضی میں ان کے حق میں اپنے خطرناک جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ واقعی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہم سب پر فضیلت دی ہے، اور آپ کو آپ کے تقوی اور صبر کی وجہ سے بڑا اونچا مقام عطا کیا ہے، اور ہم آپ کے حق میں بڑے گناہ گار و خطا کار تھے۔ مفسرین کہتے ہیں کہ ان کے اس اعتراف گناہ میں اشارہ ہے کہ انہوں نے فورا اللہ سے معافی مانگی اور توبہ کیا۔