سورة یوسف - آیت 86

قَالَ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا میں اپنی بیقراری اور غم کی شکایت صرف اللہ کے حضور پیش کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔“ (٨٦)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(73) یعقوب (علیہ السلام) نے کہا کہ میں اپنا درد و غم اور حال زار کسی انسان سے نہیں بلکہ اللہ سے بیان کرتا ہوں، اور اسی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں، اسی سے التجا کرتا ہوں اس لیے تم لوگ مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، مجھے وہ کچھ معلوم ہے جو تمہیں معلوم نہیں ہے، میں جانتا ہوں کہ میرا بیٹا یوسف زندہ ہے اس کا خواب سچا تھا اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس سے ملا دے گا۔ اور صبر کے ساتھ جب مصیبت بھی بڑھتی جاتی ہے تو عام طور پر آسانی کا وقت بھی قریب ہونے لگتا ہے۔