سورة یوسف - آیت 72
قَالُوا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ وَلِمَن جَاءَ بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ وَأَنَا بِهِ زَعِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” انہوں نے کہا ہم بادشاہ کا پیمانہ گم پاتے ہیں اور جو اس کو لائے گا اس کے لیے ایک اونٹ کا غلہ ہوگا اور میں اس کا ضامن ہوں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو اعلان کرنے والے نے کہا کہ بادشاہ کا پیالہ چوری ہوگیا ہے، اور جس نے اسے لیا ہے اگر از خودلوٹا دے گا تو اسے ایک اونٹ کا غلہ دیا جائے گا اور میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں۔