سورة یوسف - آیت 62

وَقَالَ لِفِتْيَانِهِ اجْعَلُوا بِضَاعَتَهُمْ فِي رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا إِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس نے اپنے جوا نوں سے کہا ان کا مال ان کے کجاووں میں رکھ دو، تاکہ جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس جائیں تو اسے پہچان لیں، شاید پھر آجائیں۔“ (٦٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(54) یوسف (علیہ السلام) نے تولنے والوں سے کہا کہ جو رقم انہوں نے ادا کی ہے، اسے ان کے سامان میں رکھ دو، تاکہ واپسی کے بعد انہیں اپنی رقم ملے گی تو دوبارہ آئیں گے۔