سورة یوسف - آیت 13
قَالَ إِنِّي لَيَحْزُنُنِي أَن تَذْهَبُوا بِهِ وَأَخَافُ أَن يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ وَأَنتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اس نے کہا بے شک مجھے یہ بات پریشان کرتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ڈرتا ہوں کہ اسے کوئی بھیڑیا کھا جائے اور تم اس سے غافل ہو۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13) یعقوب (علیہ السلام) نے ان کے سامنے دو عذر پیش کیے، ایک تو یہ کہ یوسف کی جدائی انہیں غمگین بنا دے گی، اور دوسرا یہ کہ ممکن ہے وہ لوگ کھیل کود اور کھانے پینے میں لگ جائیں اور اچانک بھیڑیا آکر یوسف کو اٹھا لے جائے۔