سورة ھود - آیت 115
وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور صبر کرو کہ یقیناً اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (115) میں نبی کریم (ﷺ) کو ان تمام مشقتوں پر صبر کی بالعموم تلقین کی گئی ہے جو دعوت و تبلیغ کی راہ میں پیش آئیں، اور بالخصوص ان مشقتوں پر جو نمازوں کی پابندی اور محدود اوقات میں ان کی ادائیگی کے لیے اٹھانی پڑے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ طہ آیت (132) میں فرمایا ہے İ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَاĬ کہ آپ نمازوں کی ادائیگی پر صبر کریں اور اس پر جمے رہیں۔