سورة ھود - آیت 111
وَإِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَالَهُمْ ۚ إِنَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور بے شک جب ان کے لیے وقت آئے گا تو تیرا رب یقیناً انہیں ضرور پوری جزا دے گا۔ بے شک جو وہ کر رہے ہیں اس سے وہ پوری طرح باخبر ہے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(90) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اگلی اور پچھلی تمام امتوں کو جمع کرے گا، ہر ایک کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا، اگر اچھا عمل ہوگا تو اچھا بدلہ دے گا، اور اگر برا عمل کیا ہوگا تو برا بدلہ دے گا، ان کا کوئی عمل بھی اللہ سے مخفی نہیں ہے، چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، اچھا ہو یا برا، آیت کے اس حصہ میں نیک عمل کرنے والوں کے لیے جنت کا وعدہ اور برا عمل کرنے والوں کے لیے جہنم کی دھمکی ہے۔