سورة ھود - آیت 79

قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے کہا تو ضرورجانتا ہے کہ تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حق نہیں اور یقیناً تو جانتا ہے ہم کیا چاہتے ہیں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(65) ان بدبختوں نے لوط (علیہ السلام) کی نصیحت پر کوئی دھیان نہیں دیا، اور انتہائی بے حیائی کے ساتھ اپنے خبث باطن کا اظہار کرتے ہوئے کہا اے لوط ! تم پہلے سے جانتے ہو کہ ہم عورتوں کی خواہش نہیں رکھتے ہیں، تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں، ہمیں اپنی شہوت کی آگ بجھانے کے لیے وہ کم عمر خوبصورت لڑکے چاہیے جو تمہارے پاس موجود ہیں۔