سورة یونس - آیت 82
وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور اللہ حق کو اپنے فرمان کے ساتھ حق ثابت کردیتا ہے، خواہ مجرم ناپسند کریں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور فرعون کے نہ چاہنے کے باوجود حق غالب ہو کر رہا، موسیٰ (علیہ السلام) کا یہ واقعہ اس سورت کے علاوہ سورۃ اعراف (116) سورۃ طہ آیات (71، 72) اور سورۃ شعراء آیت (49) میں بھی آیا ہے۔