سورة یونس - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم والا، نہایت مہربان ہے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سورۃ یونس مکی ہے اس میں ایک سو نو آیتیں اور گیارہ رکوع ہیں۔ نا : اس سورت کی آیت ٩٨ میں یونس (علیہ السلام) کا نام آیا ہے، اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ یونس رکھا گیا ہے۔ زمانہ نزول : آیت ٤٠ اور ٩٤، ٩٥، کے علاوہ پوری سورت مکی دور میں نازل ہوئی تھی، عقیدہ توحید، وحید، بعث بعد الموت، کفار مکہ کا کفر و عناد، اور ان قضایا سے متعلق ان کے ذہنوں میں موجود شبہات کا ازازلہ یہی وہ مرکزی مضامین ہیں جن کے گرد پوری سورت گھومتی ہے۔