سورة التوبہ - آیت 96

يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ ۖ فَإِن تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَىٰ عَنِ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” تمہارے لیے قسمیں اٹھائیں گے، تاکہ تم ان سے راضی ہوجاؤ۔ اگر تم ان سے راضی ہوجاؤ تو یقیناً اللہ نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوگا۔“ (٩٦)

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آیت (٩٦) میں بتایا گیا ہے کہ ان کے قسمیں کھانے کا صرف یہی مقصد نہیں ہے کہ آپ انہیں کچھ نہ کہیں، بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ آپ ان سے خوش رہیں جیسے کہ انہوں نے کھچ کیا ہی نہیں ہے، لیکن مسلمانو یہ مناسب نہیں ہے کہ جن سے اللہ راضی نہیں ہے ان سے تم راضی ہوجاؤ، بلکہ کسی سے تمہاری خوشی اور ناراضگی اس سے اللہ کی خوشی اور ناراضگی کے تابع ہونی چاہیے۔