سورة البقرة - آیت 119
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۖ وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے تجھ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور تجھ سے جہنم والوں کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
176: اس میں گواہی ہے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔ حق سے مراد دین اسلام ہے جو قرآن وسنت کا نام ہے 177: مشرکین عرب کے لیے وعید شدید ہے اور یہ کہ ان سے ایمان کی توقع نہیں کی جاسکتی، وہ لوگ اللہ کے علم میں جہنمی ہیں