سورة الانفال - آیت 62

وَإِن يُرِيدُوا أَن يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ ۚ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اگر وہ ارادہ کریں کہ آپ کو دھوکا دیں تو بے شک آپ کو اللہ ہی کافی ہے وہی ہے جس نے آپ کو اپنی مدد اور ایمان والوں کے ساتھ قوت بخشی۔“ (٦٢)

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

( 52) اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر کافر صلح کے ذریعہ مسلمانوں کو دھوکہ دینا چاہیں گے تو اللہ مسلمانوں کے لیے کافی ہوگا جیسا کہ اس نے میدان بدر میں فرشتوں کے ذریعہ مدد کی تھی۔