سورة الانفال - آیت 23

وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّأَسْمَعَهُمْ ۖ وَلَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اگر اللہ ان میں کوئی بھلائی جانتا تو انہیں ضرور سنوا دیتا اور اگر وہ انہیں سنوا دیتا تو بھی وہ منہ پھیرجاتے کیونکہ وہ منہ پھیرنے والے ہیں۔ (٢٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) انہی کافروں اور منافقوں کی حالت زار اور کم مائیگی پر مزید روشنی ڈالی جا رہی ہے کہ ان میں کوئی خیر نہیں ہے اگر کوئی خیر ہوتی تو اللہ ان کے لیے مواعظ ونصائح سننے کے مواقع فراہم کرتا اور چونکہ ان میں کوئی خیر نہیں اس لیے اگر انہیں سننے کا موقع دیتا بھی تو حق سے اعراض کر بیٹھتے اور ایمان نہ لاتے۔