سورة الانفال - آیت 13

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ وَمَن يُشَاقِقِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ اس لیے کہ بے شک انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا تو بے شک اللہ بہت سخت عذاب والاہے۔ (١٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) اللہ تعالیٰ نے کفار قریش کو دنیا میں یہ عذاب اس لیے دیا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے خلاف بغاوت کی اور آخرت میں جہنم ان کا ٹھکانہ ہوگا۔