سورة الاعراف - آیت 102

وَمَا وَجَدْنَا لِأَكْثَرِهِم مِّنْ عَهْدٍ ۖ وَإِن وَجَدْنَا أَكْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور ہم نے ان میں سے اکثر کے لیے کوئی عہد نہیں پایا اور بے شک ہم نے ان کے اکثر کو فاسق ہی پایا۔“ (١٠٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے دوبارہ ان ہلاک شدہ قوموں کی بعض برائیوں کو بیان کیا ہے کہ حق کی تکذیب ان کا شیوہ بن گیا تھا، جب حق آیا تو انہوں نے اسے جھٹلا نا اور ازل میں انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس کی خلاف ورزی کرنا ان کی عادت بن گئی تھی، اور اللہ تعالیٰ کے سرکش ونافرمان بندے ہوگئے تھے، اسی لیے اللہ نے انہیں ہلاک کردیا۔