سورة الاعراف - آیت 52
وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَىٰ عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور بلاشبہ ہم ان کے پاس ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کے ساتھ خوب کھول کر بیان کیا ہے، ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت بناکر جو ایمان رکھتے ہیں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(36) اللہ تعالیٰ انہی جہنمیوں کے بارے میں بتا رہا ہے کہ یہ جو کچھ ہوا ان کے اپنے برے کرتوتوں کا نتیجہ ہے، ورنہ اللہ نے تو انبیاء بھیج کر کتابیں نازل کرکے انہیں اعتقاد ات، احکام اور تمام اخروی امور کی خبر دے دی تھی۔