سورة الانعام - آیت 134

إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ ۖ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک وہ جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے ضرور آنے والی ہے اور تم کسی صورت عاجز کرنے والے نہیں۔“

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٤١] یعنی اللہ نے جس قیامت کے دن کا تم سے وعدہ کر رکھا ہے وہ بہرحال آ کے رہے گا۔ تم اپنی سر توڑ کوششیں کر دیکھو تم اس دن کو ٹالنے پر کبھی قادر نہیں ہو سکتے۔ پھر اس دن تمہارا پورا پورا محاسبہ کیا جائے گا۔ نیز یہاں وعدہ سے مراد عذاب کا وعدہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایسا عذاب بھی جیسا کافروں پر آیا تو پھر انہیں نجات کی کوئی راہ نہ ملی۔