سورة الغاشية - آیت 7

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو نا موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥] غذا کے تین فائدے :۔ یعنی کوئی چیز کھانے کے تین ہی سبب ہوتے ہیں۔ ایک لذت حاصل کرنے کے لیے کھایا جائے۔ دوسرے بھوک دور کرنے کے لیے اور تیسرے غذائیت اور جسم کی تقویت کے لیے۔ ضریع سے لذت کے بجائے اس سے نفرت ہوگی کیونکہ وہ خاردار، بدبودار، تلخ اور زہریلا ہوگا۔ باقی دو اغراض کی قرآن نے صراحت سے نفی کردی۔ گویا اس کے کھانے سے تکلیف ہی بڑھے گی اور فائدہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔