سورة الغاشية - آیت 2

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کچھ چہرے ذلیل ہوں گے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢] اس دن تمام مخلوق دو گروہوں میں بٹ جائے گی۔ ایک وہ جو اس دنیا میں اللہ کے فرمانبردار بن کر رہے۔ اور دوسرے وہ جو نافرمان اور باغی ہوں گے۔ نافرمان لوگوں کا پہلے ذکر فرمایا چونکہ ان لوگوں کو اپنی کرتوتوں کا علم ہوگا۔ لہٰذا اعمال نامے دیئے جانے اور حساب کتاب اور فیصلہ سے پہلے ہی ان کے چہرے اترے ہوئے اور خوفزدہ ہوں گے کیونکہ انہیں اپنا انجام نظر آ رہا ہوگا۔