سورة البروج - آیت 15
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
عرش کا مالک ہے اور بڑی شان والاہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٠] عرش کا مالک ہونے سے مراد پوری کائنات کا مالک ہونا ہے اس لیے کہ اس کا عرش پوری کائنات کو محیط ہے اور مجید بمعنی شان و شوکت میں بڑا کہہ کر انسان کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی ہستی کے مقابلہ میں گستاخانہ رویہ چھوڑ دے ورنہ اسے اس کا بہت برا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔