سورة الانشقاق - آیت 13

إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٩] یہ شخص اپنے گھر میں گلچھرے اڑاتا تھا۔ حرام اور حلال جو بھی طریقہ اسے بن پڑتا وہ دنیا کا مال اکٹھا کرتا تھا۔ خود بھی عیش کرتا تھا اور گھر والوں کو بھی عیش کراتا تھا۔ اس کی زندگی اللہ سے ڈرنے والوں سے بالکل مختلف تھی جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے گھر والوں کی محبت ہی کہیں ہمارے لیے فتنہ اور آزمائش کا سبب نہ بن جائے۔