سورة النبأ - آیت 10
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور رات کو پردہ بنا دیا ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨] آرام کے لیے رات :۔ رات دن کی نسبت ٹھنڈی بھی ہوتی ہے اور تاریک بھی اور یہ دونوں باتیں نیند کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ دن کو بھی جب کسی وقت انسان کو سونے کی حاجت محسوس ہوتی ہے تو وہ کوئی تاریک گوشہ تلاش کرتا ہے۔ آنکھوں پر کپڑا رکھ لیتا ہے اور بسا اوقات رات کو بھی اسی غرض سے کپڑا اوڑھ لیتا ہے کہ اسے گہری نیند کا لطف میسر ہو۔