سورة المرسلات - آیت 21

فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر اسے محفوظ جگہ ٹھہرائے رکھا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٢] یعنی تین پردوں کے اندر نطفہ کو اس قدر محفوظ کردیا اور اتنا سختی سے جما دیا کہ کسی شدید حادثہ سے دوچار ہوئے بغیر حمل کا اسقاط نہیں ہوتا۔ اور اگر کوئی خود حمل کو ساقط کرنا چاہے تو حاملہ یا ماں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔