سورة القيامة - آیت 11
كَلَّا لَا وَزَرَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہرگز نہیں وہاں کوئی جائے پناہ نہیں ہو گی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] یعنی آج تو انسان یہ پوچھتا ہے کہ قیامت آئے گی کب؟ لیکن جب قیامت فی الواقع آجائے گی تو اس وقت اس سے بچ جانے کی اور بھاگ کھڑا ہونے کی صورت سوچے گا اور دوسروں سے پوچھے گا مگر اس میں اسے سخت ناکامی ہوگی۔ نہ کوئی فرار کا راستہ ملے گا اور نہ پناہ کی جگہ اور انسان اس بات پر مجبور ہوگا کہ سیدھا اپنے پروردگار کے حضور پیش ہوجائے۔ اس کے علاوہ اس کے لیے کوئی چارہ کار نہ ہوگا۔