سورة المدثر - آیت 37

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ہر اس شخص کے لیے انتباہ ہے جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٩] حقیقت تو وہی کچھ ہے جو تمہیں بتادی گئی ہے۔ اب یہ بات ہر شخص کی پسند اور ارادہ و اختیار پر منحصر ہے کہ ہدایت کی طرف آگے بڑھتا ہے۔ یا گمراہی کی دلدلوں میں ہی پھنسا رہنا چاہتا ہے۔