سورة المزمل - آیت 8
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اپنے رب کے نام کو یاد رکھا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو جاؤ
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] تبتل کا لغوی مفہوم :۔ تَبَتُّلْ: کے معنی کسی شے کو کاٹ کر کسی شے سے جدا کرنا اور بتل اور تبتل کے معنی ہر قسم کے دھندوں اور جھمیلوں سے توجہ ہٹا کر اور فراغت پاکر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا اور خلوص نیت کے ساتھ عبادت الٰہی میں مشغول ہونا ہے۔ گویا یہ مقصد بھی دن کے کام کاج، ہنگاموں اور شور و شغب میں حاصل نہیں ہوسکتا۔ اس کے لئے بھی رات کو اٹھنا ہی مناسب وقت ہے۔