سورة المعارج - آیت 6
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ لوگ اس عذاب کو دور سمجھتے ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥] یعنی قیامت کو اور اس کے عذاب کو بعید از قیاس یا ناممکن سمجھ رہے ہیں۔ حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ عنقریب واقع ہونے والا ہے۔