سورة القلم - آیت 52
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حالانکہ قرآن سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٩] یعنی جو قرآن تم انہیں پڑھ کر سنا رہے ہو نہ اس میں کوئی دیوانگی کی بات ہے اور نہ آپ میں ہے۔ بلکہ یہ کتاب تو تمام اہل عالم کی ہدایت کے لیے نازل کی جارہی ہے۔ اس سے بنی نوع انسان کی کایا پلٹ اصلاح ہوگی۔ عنقریب یہ کتاب معاشرہ میں انقلاب بپا کردے گی۔ اس وقت سب کو معلوم ہوجائے گا کہ اصل دیوانے کون تھے؟