سورة الواقعة - آیت 33

لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور کبھی ختم نہ ہونے والے اور بے روک ٹوک ملنے والے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٨] یعنی نہ تو جنت کے پھلوں کی سپلائی کسی وقت بند ہوگی جس طرح دنیا میں پھل اپنے موسم میں ہی مل سکتے ہیں۔ آگے پیچھے نہیں ملتے۔ اور نہ ہی ان کو حاصل کرنے، توڑنے یا کھانے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش آئے گی۔