سورة الواقعة - آیت 21
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں گوشت کھائیں گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١] پرندوں کا گوشت لذت، غذائیت اور قوت تینوں اعتبار سے چوپایوں کے گوشت سے اعلیٰ اور عمدہ ہوتا ہے۔ لہٰذا بالخصوص پرندوں کے گوشت کا ذکر کیا گیا۔