سورة الرحمن - آیت 50

فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

دونوں باغوں میں دو دو چشمے جاری ہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٣] ایک چشمے کا نام تسنیم ہوگا اور دوسرے کا سلسبیل، اور یہ دونوں چشمے ہمیشہ جاری رہیں گے، کبھی خشک نہ ہوں گے۔