سورة ق - آیت 1
ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
قٓ، قسم ہے قرآن مجید کی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١] قرآن کی شان :۔ شان والا اس لحاظ سے ہے کہ دنیا میں کوئی کتاب اس کے مقابلہ میں پیش نہیں کی جاسکتی، نہ مضامین کے لحاظ سے، نہ اسرار و رموز کے لحاظ سے اور نہ کثیر الاشاعت ہونے کے لحاظ سے۔ پھر اس کی شان کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں جتنا بھی غور کیا جائے، نئے سے نئے اسرار کھلتے جاتے ہیں اور ہر انسان خواہ وہ علمی لحاظ سے کس درجہ کا آدمی ہو اس سے ہدایت حاصل کرسکتا ہے۔ نہ اس سے مبتدی بے نیاز ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی علامہ دہر۔